سکھر(یواین پی)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آئین کے تحت جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ہم کینالز کورکوائیں گے۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں۔ ہم کینالز رکوائیں گے۔ حکومت چھوڑی تو انہیںفری ہینڈ مل جائے گا۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت گرجائے کیا ہم ان کے کہنے پر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جولائی کے منٹس آئے اور پروپیگنڈہ کیا گیا کہ صدر مملکت نے منظوری دیدی کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرنے میں بہت تیز ہیں