10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں ‘ وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا: امریکی صدر

کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے،  غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بندکردیا 
  ہم غیرقانونی تارکین وطن کوملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے :ڈونلڈ ٹرمپ کا قوم سے خطاب  
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہاہے  کہ ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں اور وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا،غزہ کی جنگ ختم کر کے تین ہزار سال میں پہلی بار امن قائم کیا ،کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے، امریکا میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بندکردیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے قاتلوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی تھی، ہم غیرقانونی تارکین وطن کوملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔   ٹرمپ نے اپنے 19 منٹ طویل خطاب کو اس بیانیے کے فروغ کیلئے استعمال کیا کہ ملک اچھی سمت میں جا رہا ہے، ایسے وقت میں جب ان کی مقبولیت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انہوں نے   کہا کہ ہماری قوم مضبوط ہے۔،امریکا کو عزت حاصل ہے اور ہمارا ملک پہلے سے بہت زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آ چکا ہے، ہم ایسے معاشی عروج کے قریب ہیں جس کی مثال دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامیوں کے دہانے پرتھا لیکن ایک سال میں جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا