پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں اقتدارہے:خواجہ آصف

آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری‘نوازشریف کی رہنمائی، آرمی چیف  اور دوست ممالک کی بھرپورمدد شامل حال رہی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  آئی ایم ایف سے ریلیف نا ممکن تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہ ہاری۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا نوازشریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی بھرپورمدد شامل حال رہی۔انہوں نے کہا  پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں بلکہ اقتدارہے۔ الیکشن کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوشش کا محور عوام کی مشکلات کا حل تھا۔