عوام کی خدمت اور جدید سہولیات ہماری سیاست کا محور ہے: ملک محمد احمد خان

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گزشتہ روز نشتر کالونی بلال پارک کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خصوصی خطاب کیا۔ بلال پارک آمد پر اہل علاقہ، معززین اور سیاسی کارکنوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا فقید المثال استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام نے سپیکرپنجاب اسمبلی کے حق میں نعرے بازی کی اور خطے کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔نشترکالونی میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انٹرنیٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، جس کا مقصد علاقے کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو جدید ترین تکنیکی اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ان کے ہمراہ سیدعبدالرحمن شاہ کاظمی،ڈاکٹرہمایوں،شاہ جہاں ودیگر بھی تھے،بعد ازاں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے تقریب کے دوران ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا