پیٹرول سمیت مختلف اشیاء مہنگی، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی

پیٹرول سمیت مختلف اشیاء مہنگی، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی

پیٹرول سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 0.65 فیصد بڑھ گئی، جبکہ مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 8.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 26.30 فیصد، ٹماٹر میں 2.55 فیصد اور آلو کی قیمت میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول 0.90 فیصد اور ڈیزل 0.09 فیصد مہنگا ہوا، جس کے باعث آٹا، چکن اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 2.54 فیصد اور دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی، جبکہ چینی، انڈے، دال چنا اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔