راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آجاڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔