بیوی نے خاوند کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا لاش چوبارے سے ملی،اہلیہ کی پھندا لگی لاش کمرے سے بر آمد
کوٹ مومن (خصوصی رپورٹ )کوٹ مومن کے علاقے بھابھڑہ، تھانہ میلہ کی حدود میں شوہر کوقتل کر کے بیوی نے خودکشی کر لی۔ محمد ریاض معاویہ کی خون آلود لاش چوبارے کے صحن سے جبکہ اس کی اہلیہ ثمرین بی بی کی پھندا لگی لاش کمرے سے بر آمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی ثمرین نے مبینہ طور پر اپنے خاوند محمد ریاض کے سر پر ڈنڈا مار دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر کمرے میں جا کر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹ مومن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔