جمعۃ المبارک پر پنجاب بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات

جمعۃ المبارک پر پنجاب بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات

جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔عبدالکریم نے مزید کہا کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچیں اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔