جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے۔انہوں نے بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں، افراد اور سامان کی چیکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک دشمن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ اہم اور حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔