مسلح افراد کی فائرنگ‘بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ،ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں،پولیس
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون لوک گلوکارہ مائی صوبھائی جاں بحق ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں مائی صوبھائی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مائی صوبھائی کو بگٹی قبیلے کی پہلی خاتون لوک گلوکارہ قرار دیا جاتا تھا۔ وہ مقامی روایات سے ہٹ کر عوامی سطح پر موسیقی پیش کرنے کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔