ائیرپورٹ روڈ پر مظاہر ین کا احتجاجی دھرنا ، سڑک بلاک،صوبائی وزیر داخلہ کا علاقے کا دور ہ
کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے میں 3افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔ہنہ اوڑک واقعے کے خلاف ائیرپورٹ روڈ پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سڑک بلاک کر دی۔صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے رات واقعے کے بعد علاقے کا دورہ کر کے کلی بابری میں قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور قبائلی عمائدین کو مشترکہ سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنیکی یقین دہانی کروائی