ملالہ یوسفزئی کا نئی کتاب ’’فائنڈنگ مائی و ے‘‘ اکتوبر میں لانچ کرنے کا اعلان

لندن (آئی این پی )پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب ’’فائنڈنگ مائی وے‘‘ رواں سال اکتوبر میں لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی کتاب سے متعلق اعلان کیا ہے۔انہوں نے تفصیلی کیپشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ کہانی نہیں ہے جو آپ کے خیال میں آپ جانتے ہیں، بل کہ یہ وہی ہے جسے میں سنانے کا انتظار کر رہی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میرا نام دنیا اس وقت سے جانتی تھی جب میں 15 برس کی تھی، لیکن حقیقت میں کون ہوں میں یہ آج تک کوئی نہیں جانتا۔ یہ وہ کہانی نہیں ہے جو آپ کے خیال میں آپ جانتے ہیں۔ یہ وہی ہے جسے میں سنانے کا انتظار کر رہی ہوں۔