مظفر آباد (آن لائن) آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ بعض عناصر نے نام نہاد پرامن تحریک کی آڑ میں نوجوانوں کو سیکیورٹی فورسز کے خلاف اکسانے اور ان پر حملوں کی ترغیب دی۔ ایک گرفتار شخص کے موبائل فون سے فورسز پر حملوں، مسلح افراد اور مختلف اجلاسوں کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں، جو ان عناصر کی سرگرمیوں سے متعلق اہم شوائد ہیں ۔ ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس ایس پی راولا کوٹ خاور علی شوکت نے نیو پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک گرفتار شخص کے موبائل فون سے فورسز پر حملوں، مسلح افراد اور مختلف اجلاسوں کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں، جو شر پسندوںعناصر کی سرگرمیوں سے متعلق اہم شواہد ہیں۔ انہوں نے کہا عبداللہ نامی ایک نوجوان کو جنرل چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کے موبائل فون کی تلاشی کے دوران متعدد ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں