فیلڈ مارشل کی مدت 2027ء میں پوری ہوگی ایکسٹینشن کا سوال اس کے بعد پیدا ہوگا، رانا ثنا

فیلڈ مارشل کی مدت 2027ء میں پوری ہوگی ایکسٹینشن کا سوال اس کے بعد پیدا ہوگا، رانا ثنا

لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027ء میں ختم ہوگی، جس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہو سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عاصم منیر نے 78 سال میں قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا میں محسوس کی جا رہی ہیں، ستلج اور راوی خشک ہو چکے تھے، لیکن اس مرتبہ پانی کی بڑی مقدار آنے کے باوجود حکومت نے ٹیم ورک کے ذریعے جانی نقصان کم سے کم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ٹیم کے طور پر لاکھوں افراد کو محفوظ نکالا۔

رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ سول وار کی کوششیں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر نومئی کو چوبیس اور چھبیس تاریخ کو اس طرح کی کوششیں ہوئیں، اور کہا کہ سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ پاکستان کی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کسی زمانے میں آرمی چیف کی مدت ملازمت چار سال تھی، پھر تین سال اور اب پانچ سال ہے، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کو فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔