پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے آغاز میں تاخیر کا امکان

پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے آغاز میں تاخیر کا امکان

پنجاب: صوبے میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے آغاز میں تاخیر کی توقع ہے۔

امتحانات کی اصل تاریخ:

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونے والے تھے۔تاہم، ابھی تک ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی گئی۔
رول نمبر سلپس:

ڈیٹ شیٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی رول نمبر سلپس بھی روک دی گئی ہیں۔
بورڈ کی ہدایات:

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین حتمی ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ کرے گی۔ڈیٹ شیٹ جاری ہونے کے بعد رول نمبر سلپس بھی جاری کی جائیں گی۔
فیصلے میں تاخیر:

بورڈ حکام نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔