ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سال کے امتحانات میں بھی کیپس (CAPS) کے طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ:
بہاولپور بورڈ سے طیبہ امین نے 1185 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ علیزے لیاقت نے 1181 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گوجرانوالہ بورڈ سے ارحا فرحان نے بھی 1185 نمبر حاصل کیے اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
لاہور بورڈ سے محمد علی نے 1187 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ فاطمہ فیصل نے 1186 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیصل آباد بورڈ سے محمد معیز قمر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1189 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد عیسیٰ واجد نے 1184 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈی جی خان بورڈ سے نعمان وارث نے 1184 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ لائبہ رضا نے اتنے ہی نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ساہیوال بورڈ سے محمد فیضان چوہدری نے 1185 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
کیپس کا شاندار ریکارڈ برقرار
میٹرک 2025 کے امتحانات میں ایک بار پھر کیپس (CAPS) نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے زیادہ ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں، جو کہ ادارے کے معیار تعلیم اور محنتی طلبہ و طالبات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔