ایس پی بلال احمد کی کھلی کچہری،شہری پھٹ پڑے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ایس پی سٹی نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس اور ماتحت اہلکار و افسران کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہیعوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال  کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں،عوام الناس بلا خوف و خطر جرائم کی 15 پر اطلاع دیں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے