میلاد جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں، عمار تیںبرقی قمقموں سے روشن

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی  کے اہتمام بارے ہدایات جاری کر دیں ترجمان محمکہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب عید میلاد النبی  کو مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منائے گی صوبہ بھر میں عیدِ میلاد کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں، عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گاجمعہ المبارک 11 ربیع الاول  کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں میلاد کی محافل منعقد ہوں گی عیدِ میلاد پر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی پنجاب کی جیلوں میں اسیران میں بھی ولادت باسعادت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی عید ِ میلاد پر 6 ستمبر کے حوالے سے شہداء￿  کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا بھی اہتمام ہو گاعید میلاد النبی  کے موقع پر امن، رواداری اور آپسی اتحاد کے جذبے کو فروغ دیا جائیپنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے