راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کا نیا گانا ’’آجا ‘‘ریلیز

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان اور ابھرتے ہوئے گلوکار عمار بیگ کا نیا گانا آجا ریلیز ہو گیا۔گانا دو مختلف نسلوں کے فنکاروں کو ایک ساتھ لے آیا ہے، جس میں راحت فتح علی خان کی کلاسک اور صوفیانہ آواز کے ساتھ عمار بیگ کا جدید انداز شامل ہے۔گانے کے بول اور کمپوزیشن مشہور گلوکار وارث بیگ کی تخلیق ہے جو کہ عمار بیگ کے والد ہیں۔گانے آجا میں مشرقی کلاسیکل موسیقی اور جدید مغربی انداز کا امتزاج پیش کیا گیا ہے اور اس کا مقصد پاکستان کی موسیقی کو نئی نسل اور عالمی سامعین تک پہنچانا ہے۔