متحدہ عرب امارات: عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل

 سرکاری ملازمین تین روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے
دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سرکاری ملازمین کیلئے 5 ستمبر (جمعہ )  کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان کے بعد یو اے ای میں سرکاری ملازمین تین روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے، کیونکہ ہفتہ اور اتوار ملک میں ہفتہ وار تعطیلات کے دن ہیں۔ البتہ، شارجہ میں سرکاری ملازمین پہلے ہی جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کے طور پر حاصل کرتے ہیں۔یہ اعلان 23 اگست بروز ہفتہ ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد کیا گیا۔