صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی وضاحت کر دی

صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی وضاحت کر دی

پاکستان کی سینئر ٹی وی اور فلم اداکارہ صبا حمید نے ڈرامہ ’فطور‘ کے سیٹ پر حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی حقیقت بیان کر دی۔

حال ہی میں صبا حمید تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر ڈراموں میں تھپڑ نہیں مارتیں کیونکہ وہ شاٹ کو چیٹ کرنے میں ماہر ہیں۔صبا حمید کے مطابق، اگر ہدایتکار اصلیت کے لیے بار بار اصرار کرے کہ حقیقی تھپڑ مارا جائے تو انہیں ہدایت کے مطابق عمل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حبا بخاری کو تھپڑ ماریں اور بعد میں معذرت بھی کی کیونکہ یہ تھپڑ واقعی زور دار تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ ایسا ہونا اچھا نہیں ہوتا کیونکہ یہ سب صرف ایک کردار اور کہانی کے لیے ہوتا ہے۔صبا حمید کا شمار پاکستان کے مشہور ڈراموں جیسے ’فیملی فرنٹ‘، ’میرے ہمسفر‘، ’تھکن‘، ’لشکارا‘، ’پیارے افضل‘، ’گھسی پٹی محبت‘ اور حالیہ ڈرامہ ’عشق‘ میں ان کی شاندار اداکاری کے لیے کیا جاتا ہے۔