امریکی محصولات کے دباؤ پر بھارت کا گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کا فیصلہ

امریکی محصولات کے دباؤ پر بھارت کا گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کا فیصلہ

بھارت میں امریکی محصولات اور تجارتی دباؤ کے باعث مودی حکومت نے گھریلو سطح پر معاشی ریلیف دینے کے لیے کئی اشیاء پر جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق ٹیکس میں کمی کا اطلاق بنیادی استعمال کی اشیاء سے لے کر چھوٹی گاڑیوں تک کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو ریلیف دینے اور گھریلو طلب میں اضافے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں معاشی سرگرمیاں تیز کی جا سکیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی دباؤ کی بڑی وجہ امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے محصولات ہیں جنہوں نے بھارتی برآمدات اور معیشت کو متاثر کیا۔ اس صورتحال میں جی ایس ٹی میں کمی کو عوام اور کاروباری طبقے کو سہولت دینے کا ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت بھر میں نیا جی ایس ٹی ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ ٹیکس میں کمی کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مقامی سطح پر خریداری میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کو بھی سہارا ملے گا۔