ہنوئی(آئی این پی ) ویتنام نے اپنے 80 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا، جس میں جدید فوجی سازوسامان نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جبکہ حکومت نے ہر شہری کو نقد رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔دارالحکومت ہنوئی کی سڑکوں پر لاکھوں افراد پریڈ دیکھنے کے لئے جمع ہوئے، بیشتر شہری سرخ شرٹس پہنے اور قومی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ پریڈ میں روسی ساختہ Mi-171 ہیلی کاپٹرز، سخوئی Su-30 لڑاکا طیارے اور مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز بھی شامل تھے۔فوجی پریڈ میں ہزاروں ویتنامی فوجیوں کے علاوہ چین، روس اور دیگر ممالک کے دستے بھی شریک ہوئے، جبکہ سمندر میں منعقدہ علیحدہ تقریب میں روسی آبدوزوں اور فریگیٹس کا مظاہرہ کیا گیا۔یومِ آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر حکومت نے اعلان کیا کہ ملک کے 10 کروڑ شہریوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ ڈونگ (تقریبا 3.80 امریکی ڈالر )دئیے جائیں گے