مدثر حسن سوشل میڈیا پر جواء ایپ کی پروموشن کرتے ہیں‘فون قبضے میں لے لیا:این سی سی آئی اے
لاہور(پبلک نیوز)آن لائن جواء ایپس کی پروموشن پر این سی سی آئی اے نے ایک اور یوٹیوبر کو دھر لیا،، این سی سی آئی اے کے مطابق یوٹیوبر مدثر حسن پر الزام ہے وہ سوشل میڈیا پر جواء ایپ کی پروموشن کرتے ہیں‘مدثر حسن کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا، سعید الرحمان عرف ڈکی بھائی کے بعد مدثر حسن کی گرفتاری آن لائن جوئے کی پروموشن روکنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔