پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جلا ئوگھیرا ئواور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عالمگیر خان کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جلا ئوگھیرا ئو اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عالمگیر خان کو لنک عدالت میں پیش کیا۔