ایک سال بعد گرفتار پی ٹی آئی کارکن کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (آ ئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے گرفتار پی ٹی آئی کارکن کو 4 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی  کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں ایک سال بعد گرفتار ہونے والے کارکن راجہ ظہیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ مقدمے میں اشتہاری تھے؟ تفتیشی افسر  نے جواب دیا کہ راجہ ظہیر ایف آئی ار میں نامزد ہے  ہمیں اس کا ریمانڈ چاہیے۔جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ اتنے عرصے سے کہاں تھے؟ کارکن پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی علم نہیں تھا میں تو تھانہ میں درخواست دینے گیا تھا تو مجھے بند کر دیا