خیبر پختونخوا،پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا

    پشاور (یواین پی) خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا تاہم احتجاج کے دوران معطل 800 اساتذہ بحال نہ ہو سکے۔ٹیچرز کے مطابق خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول ٹیچرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد پیر سے تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ ہڑتال کے باعث صوبہ بھر میں 800سے زائد پرائمری سکول ٹیچرز کو معطل کیا گیا تھا، اب تک ان کی بحالی کا اعلامیہ بھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔محکمہ تعلیم نے آج تمام پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل کی نگرانی کیلئے ایس ڈی اوز اور اے ایس ڈی اوز کو ٹاسک حوالہ کردیا ہے۔