گجرپورہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا

گجرپورہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے گجرپورہ کے کرول گاؤں میں جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک بیٹے نے اپنے 80 سالہ والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیان جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔