ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی اور انٹریکٹو سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔کنیئرڈ کالج کی جانب سے بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے سیشن میں شاندار نغمہ پیش کیا جبکہ طالبات نے پاک فوج کے شہداء اور غازیان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فیکلٹی اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔