لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی عزم کے ساتھ بخوبی انجام دیں گے۔بیان کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں، دفاعی حکمتِ عملی اور قومی سلامتی کے نظام میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو ملک کے اسٹریٹجک دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔