1469 ٹریفک حادثات، 732 افراد شدید زخمی

ایمرجنسی سروسز کی بروقت کارروائی، 955 معمولی زخمی موقع پر طبی امداد حاصل
 لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1469 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 732 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے 955 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں 75 فیصد موٹر سائیکل شامل تھے، جو حادثات کی بڑی وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصولہ ایمرجنسی کالز کے مطابق متاثرین میں 947 ڈرائیورز، 54 کم عمر ڈرائیورز، 561 مسافر اور 191 پیدل چلنے والے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 249 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 290 افراد متاثر ہوئے، فیصل آباد 104 حادثات اور 122 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 88 حادثات اور 96 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔