ٹریفک حادثات 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

موٹر سائیکل سوار راشداور طفیل مختلف مقامات پر چل سے ، عدنان شدید زخمی 
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق گیمبر نور شاہ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی، جس سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار راشد جاں بحق جبکہ 19 سالہ عدنان شدید زخمی ہو گیا۔ دوسرا حادثہ چک نمبر 53 ٹو ایل 36 جوڑے روڈ پر ہوا جہاں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، 55 سالہ طفیل سکنہ 40 ٹو ایل جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیاجبکہ ایک ڈیڈ باڈی ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔