ایل ڈی اے کیان افسروں و ملازمین کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات میں افسران اور ملازمین کی ایک ہی سیٹ پر طویل مدت تک تعیناتی انتظامی مسائل کا باعث بن گئی ہے۔ کلرک، ریکارڈ کیپرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور یہاں تک کہ ڈائریکٹرز بھی کئی برسوں سے ایک ہی ڈائریکٹوریٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ایک ہی سیٹ پر طویل عرصہ گزارنے سے نہ صرف دفتری امور متاثر ہوئے ہیں بلکہ ایس این جی اے ڈی رولز کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ رولز کے مطابق دو سال سے زائد ایک ہی سیٹ پر تعیناتی غیر قانونی تصور کی جاتی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایڈمن برانچ نے ان افسران و ملازمین کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دو سال سے زائد ایک ہی ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ہیں۔ذرائع کے مطابق شعبہ ہا ئوسنگ، ٹا ئون پلاننگ، لینڈ ایکوزیشن اور پٹواری برانچ کے افسران و اہلکار تبادلوں کی زد میں آئیں گے۔ ابتدائی فہرستوں کی تیاری شروع ہو گئی ہے جس میں پچیس سے زائد ملازمین اور بارہ سے زائد افسران شامل ہیں۔انتظامیہ کا م ئوقف ہے کہ تبادلوں کے اس عمل کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔