شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے مابین ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی
حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات ‘ وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد(آن لائن)چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے اورامکان ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے مابین ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی ۔اپوزیشن لیڈر اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اہم تعیناتیوں پر عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو پرائم منسٹر ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی تاہم محمود اچکزئی نے پی ایم ہاؤس جانے سے معذرت کر لی اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے کمرہ دستور میں وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔