آن لائن تبادلوں کے نظام میں اٹھائیس ہزار اساتذہ کو منتخب ہی نہیں کیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو صوبے بھر سے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے مجموعی طور پر چھپن ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔تاہم جانچ پڑتال کے بعد یہ عمل سخت اور محدود نظر آیا۔اعداد و شمار کے مطابق چھالیس ہزار درخواستیں مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دی گئیں۔ آن لائن تبادلوں کے نظام میں اٹھائیس ہزار اساتذہ کو منتخب ہی نہیں کیا گیا، جبکہ اٹھارہ ہزار اساتذہ کی درخواستیں براہِ راست نامنظور ہو گئیں۔دوسری جانب، تبادلوں کے لیے صرف ساڑھے نو ہزار اساتذہ ہی شارٹ لسٹ کیے جا سکے ہیں۔ابھی تک صرف ایک سو باسٹھ اساتذہ کی درخواستوں کو باضابطہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔