درخواستوں کی تصدیق،سکروٹنی کے بعد 15 اکتوبر سے تبادلے :محکمہ سکول
لاہور(خصوصی رپورٹ)دو سال بعد تبادلوں کی اجازت ملنے پر 56 ہزار سے زائد اساتذہ نے تبادلوں کیلئے اپلائی کردیا۔اوپن میرٹ ، پروموشن اور پوسٹنگ کے منتظر 54 ہزار 6 سو 92 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔2 ہزار 3 سو 35 اساتذہ نے باہمی تبادلوں کیلئے اپلائی کیا۔تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر تھی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر تکدرخواستوں کی تصدیق اور سکروٹنی کے بعد 15 اکتوبر سے تبادلوں کے احکامات جاری ہونگے۔