کلمہ چوک فلائی اوور پر افسوسناک حادثہ ، اصغر علی ،غلام حسین کی لاشیں مردہ خانے منتقل،ڈرائیور فرار ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں اصغر علی اور غلام حسین کو کچل دیاپولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں پولیس کی جانب سے ڈمپر قبضہ میں لیکر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے