میو ہسپتال سے اغواہونے والی نومولود بچی بازیاب

 510 ویڈیو فوٹیجز چیک،ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں سے چیکنگ 
 والدین کا جذباتی اظہار تشکر،پولیس افسران وجوانوں پر پھول نچھاور 
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میوٓ ہسپتال سے غائب ہونے والی نومولود بچی بازیاب کروالی۔ تفصیلات کے مطابق نومولود بچی 23 ستمبر کو لیڈی ایچیسن ہسپتال میں پیدا ہوئی۔والدین 25 ستمبر کو بچی کے ٹیسٹ کروانے مئیو ہسپتال ایمرجنسی آئے جہاں سے نامعلوم افراد بچی کو لے کر غائب ہو گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کربچی کی بحفاظت بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم نے دن رات محنت کر کے 35کلومیٹر کی بیک ٹریک کر کے اغواء کار خاتون کا سراغ لگاکر بچی کوبھما جھگیاں، شاد باغ کے علاقہ سے بازیاب کرلیا۔بچی بازیابی کیلئے پولیس نے ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں، ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل استعمال کیے اور گھنٹوں طویل 510 ویڈیو فوٹیجز کو چیک کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ رابعہ نے شادی بچانے کے لیے بچی کو اغواء کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میوٓ ہسپتال جا کر بچی والدین کے حوالے کی۔ والدین نے جذباتی اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی تمام ٹیم کی ورکنگ کو سراہا۔ یادرہے کہ چند روز قبل جنرل ہسپتال سے اغوا ہونے والے بچے کو بھی فورا بازیاب کروایا گیا تھا