الحمد للّٰہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں:شہباز شریف

الحمد للّٰہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے حالیہ بیان سے فلسطین میں جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے اور پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر برادر ممالک کے شکر گزار ہے اور تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔وزیراعظم نے کہا: "الحمد للّٰہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔"واضح رہے کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے انتظام کو فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔حماس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کو ہتھیار فراہم کرے گی، جبکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے مجوزہ کردار کو مسترد کر دیا ہے۔