ڈیڈلائن سے پہلے شہباز شریف کی جنگ بندی تجویز، امریکا اور ایران کا ردعمل سامنے آگیا

ڈیڈلائن سے پہلے شہباز شریف کی جنگ بندی تجویز، امریکا اور ایران کا ردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کے آخری لمحات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ہفتوں کی توسیع دینے کی اپیل کی ہے، جبکہ ایران سے اسی مدت کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران پاکستان کی اس تجویز کا مثبت جائزہ لے رہا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کی اس تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ اس معاملے پر جلد ردعمل دیں گے۔امریکی اور ایرانی حکام کے مطابق موجودہ سفارتی کوششیں حوصلہ افزا ہیں اور اگر مزید وقت فراہم کیا جائے تو کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اس دوران آبنائے ہرمز کو کھول دے تاکہ عالمی تجارت کا بہاؤ بحال ہو سکے اور سفارتی کوششوں کو مکمل ہونے کا موقع مل سکے۔