ویب ڈیسک: انڈونیشیا نے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے کیونکہ کمپنی نے ڈیٹا شیئر کرنے میں تعاون نہیں کیا۔
انڈونیشیا کی وزارتِ مواصلات اور ڈیجیٹل امور کے مطابق ٹک ٹاک نے اگست میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران لائیو فیچر کے ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی ہر ملک کے قوانین کا احترام کرتی ہے جہاں وہ کام کر رہی ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انڈونیشین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 100 ملین سے زائد ہے، جس کی وجہ سے اس معطلی کا اثر بڑے پیمانے پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔