حیفہ آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل

حیفہ آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل

ایران کی سب سے بڑی توانائی تنصیبات میں سے ایک، پارس گیس فیلڈ پر حالیہ صیہونی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایران نے شمالی اسرائیل کے شہر  حیفہ  میں واقع آئل ریفائنری کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں حیفہ آئل ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا اور ریفائنری کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ یہ حملہ ایران کی جانب سے حالیہ اسرائیلی کارروائی کے جواب میں کیا گیا۔اسرائیلی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزیر توانائی  کے مطابق حملے کے باعث بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، تاہم زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی بحالی کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ایک نئی سطح کی شدت کا مظہر ہے، کیونکہ دونوں ممالک توانائی کے اہم مقامات کو نشانہ بنا کر ایک دوسرے کو پیغام دے رہے ہیں۔ حملے کے بعد اسرائیلی حکام نے ریفائنری اور دیگر توانائی تنصیبات کی سکیورٹی سخت کر دی ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ جوابی کارروائی سے بچا جا سکے۔