حکومت نے فلسطین پر اصولی موقف بدلنے کی کوشش کی:بیرسٹر سیف

حکومت نے فلسطین پر اصولی موقف بدلنے کی کوشش کی:بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف، نے کہا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف بدلنے کی کوشش کی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف کے اقدام سے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور فلسطین کے معاملے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے پالیسی بالکل وہی ہے جو بانی پاکستان کی تھی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکمران بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید میں رکھے ہوئے ہیں، جو عوام کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔