ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ شام میں امن کا قیام علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جسے پاکستان مکمل طور پر حمایت کرتا ہے۔
پاکستان کا فلسطین اور کشمیر پر موقف: ممتاز زہرا بلوچ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جاری بربریت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات: ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ون واٹر سمٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے علاقائی تعاون اور ڈیٹا شیئرنگ کے لیے فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آبی تنازعات کا مؤثر طریقے سے حل نکالا جا سکے۔