ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے:سابق روسی صدر

ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے:سابق روسی صدر

سابق روسی صدر نے خبردار کیا کہ ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش ’پاگل پن‘ ہے، ورنہ تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی واقعہ اس جنگ کا آغاز بن سکتا ہے اور یورپی رہنماؤں کو بھی اس معاملے میں محتاط رہنا چاہیے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ روس کے ساتھ نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ہوگی، اور اگر نیوکلیئر جنگ ہوئی تو اس کے نتائج ماضی کے ایٹمی حملوں سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوں گے۔