مسئلہ فلسطین پر پوپ فرانسس کے جرات مندانہ موقف کی سب نے سراہا:محسن نقوی

مسئلہ فلسطین پر پوپ فرانسس کے جرات مندانہ موقف کی سب نے سراہا:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ مفادات پر گفتگو ہوئی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پوپ فرانسس نے مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے سفیر کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ویٹیکن سٹی کی مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف اور انسانیت کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، اور ان کی امن کی کوششوں کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹیکن سٹی اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ وفود کے تبادلے سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔