ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے، آج ووٹ لینا ہو تو "مائی کراچی" اور کام کرنا ہو تو "بائے کراچی" کہا جاتا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ فنونِ لطیفہ سمیت ہر شعبے میں زوال آ چکا ہے، لوگ آہستہ آہستہ ادب اور ثقافت سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تھیٹر ایسی حالت میں ہے کہ فیملی کے ساتھ جا کر نہیں دیکھا جا سکتا، جبکہ اردو زبان کی خدمت سب سے زیادہ پنجاب میں ہو رہی ہے۔گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں ہر ماہ ایک مشاعرہ منعقد کیا جائے گا تاکہ ادب و ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔