لاہور میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے اور تقریباً 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آئندہ آنے والے ہفتے میں شہر میں بارش کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 307 ریکارڈ کی گئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح اس طرح ریکارڈ کی گئی:
گلبرگ ٹو: 507
چمن پارک: 501
برکی روڈ: 487
اقبال ٹاؤن: 372
ماڈل ٹاؤن: 298
ڈی ایچ اے فیز فائیو: 293
بیدیاں روڈ: 283
غازی روڈ: 282
عسکری ٹین: 269
ادھر محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور رات کے وقت چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی، اٹک، مری اور گلیات میں رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا تاہم شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔