شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، آئندہ چند گھنٹوں میں بارش کا امکان

شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، آئندہ چند گھنٹوں میں بارش کا امکان

شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 50 سے 60 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کی آمد کے باعث موسم خوشگوار رہے گا، جبکہ مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔