گوا(آئی این پی)بھارت کے شہر گوا میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثہ پیش آنے سے خاتون سیاح اور ان کی نیپالی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی گوا میں پیراگلائیڈنگ کرتے وقت کھائی میں گرنے سے 27سالہ خاتون سیاح شیوانی دوبلے اور ان کی انسٹرکٹر 26سالہ سومل نیپالی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی شام کیری گائوں میں پیش آیا تھا، جب پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے خاتون سیاح اپنی انسٹرکٹر کے ساتھ کھائی میں جاگری تھیں۔پولیس نے بتایا کہ پونے کی رہائشی شیوانی دوبلے نے غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ایڈونچر سپورٹس کمپنی کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔